موٹاپے پر قابو پانے کیلئے چینی یونیورسٹی کا انوکھا اقدام
  20  اکتوبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

بیجنگ: چین میں موٹاپے پر قابوپانے کے لئے جیانگ سو یونیورسٹی نے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے وزن کم کرنے پر خصوصی نمبردینے کا فیصلہ کرلیا۔چین میں موٹاپے پر قابوپانے کے لئے جیانگ سو یونیورسٹی نے موٹاپے کا شکار طالب علموں کو وزن کم کرنے کی جانب راغب کرنے کے لیے انہیں وزن کم کرنے پرخصوصی نمبردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹی کے اس اقدام کا مقصد نوجوان طالب علموں میں تیزی سے پھیلتے ہوئے موٹاپے کو قابو میں لانا ہے۔جیانگ سو صوبے کی نان جینگ زرعی یونیورسٹی کے لیکچرار اور اس پروگرام کے بانی ژو ہوکو نے بتایا کہ انہیں یہ خیال

اس لئے آیا کہ ان کے متعدد شاگرد صرف اس لئے ورزش نہیں کرتے کیونکہ ان کے خیال میں یہ فضول کام ہے اور اس سے وزن میں کمی نہیں آسکتی۔ژوہوکو کا کہنا ہے کہ طلبہ کے گریڈ کا 60 فیصد حصہ ان کے وزن میں کمی کے حوالے سے طے کیا جائے گا جبکہ 40 فیصد نمبر نصابی سرگرمیوں پر دیے جائیں گے۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والے طالب علموں کے لیے ضروری ہوگا کہ اگر وہ مکمل گریڈز حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مخصوص عرصے میں اپنا وزن 7 فیصد تک کم کرکے دکھائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2013 اور 2014 کےدوران یونیورسٹی میں 13 فیصد سے زائد طلبہ موٹاپے کا شکارتھے توقع ہے کہ نئے پروگرام سے طالب علم اپنا وزن کرنے میں کامیاب ہوں گے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved