بھارت کے بعد پا کستان میں بھی خوا جہ سرائو ں کی سن لی گئی
  20  اکتوبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کابینہ کو خواجہ سراؤں کیلئے وفاقی حکومت میں نوکریوں کیلئے علیحدہ کوٹہ مختص کرنیکی سفارش کر دی ہے۔ خواجہ سراؤں کیلئے نوکریوں کے کوٹہ کی سفارش اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے۔

سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 2017ء کی نئی مردم شماری کی بنیاد پر سرکاری نوکریوں کے کوٹہ کو اپ گریڈ کرنے کی بھی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ 1998ء میں ہونیوالی مردم شماری میں حاصل تعداد کی بنیاد پر نوکریوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ حالیہ مردم شماری میں آبادی میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ نئی مردم شماری میں حاصل تعداد کی بنیاد پر مختص کوٹے کو اپ گریڈ کیا جائے۔ میاں اسد حیا ﷲ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد مخصوص افراد سی ایس ایس کے کسی بھی گروپ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس لئے سفارش پر قانون سازی کے عمل کو جلد ازجلد مکمل ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ خواجہ سراؤں کے حوالے سے بل 28 اگست 2013ء سے نیشنل اسمبلی میں التوا کا شکار ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved