میکسیکو میں موت کی پوجا کا انوکھا تہوار
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

لاہور (نیوز ڈیسک)انتہائی تیزی سے پروان چڑھنے والے اس مذہبی رجحان کی جڑیں ازطق تہذیب کی دیوی مکٹیکاسیوٹ سے ملتی ہیں جسے موت کی دیوی بھی کہا جاتا ہے میکسیکو اور وسطی امریکہ میں ایک نیا مذہب تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے جس میں لوگ موت کی دیوی ’’سینٹا موئرٹے ‘‘کی

پوجا کرتے ہیں اور اب تک اس کے پجاریوں کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے ۔تیزی سے مقبول ہونیوالے اس عجیب مذہبی رجحان کی جڑیں ازطق تہذیب کی دیوی مکٹیکاسیوٹ سے ملتی ہیں جسے موت کی دیوی بھی کہا جاتا رہا ہے جو اب سینٹا موئرٹے کے نام سے مشہور ہے ۔ہر سال اس کا تہوار منایا جاتا ہے جس میں مکٹیکاسیوٹ کی جگہ سینٹا موئرٹے کو ایک خاتون کے ڈھانچے میں پیش کیا جاتا ہے اور لوگ اسے اٹھا کر سڑکوں پر گشت کرتے ہیں ۔نیوز ایجنسی کی ایک خبر میں اسے غیر مقدس اور جرائم سے بھرپور روش قرار دیا گیا تھا لیکن دوسری جانب معاشرے کے غریب اور نظر انداز کردہ طبقوں میں اس مذہب کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved