شرارتی گھوڑے نے دلہن کی تصویر خراب کردی
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

لاہور (نیوز ڈیسک )دلہن اپنے والد کے پالتو گھوڑے کیساتھ تصویر بنوا رہی تھی کہ گھوڑا ہنس پڑا جس سے تصویر انتہائی مضحکہ خیز بن گئی آج کل لوگ اپنی شادیوں میں مختلف انداز سے تصاویر کھینچوا کر اسے ہمیشہ کیلئے یادگار بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک امریکی دلہن نے کیا جس نے گھوڑوں کے

ساتھ تصویر کھینچوانی چاہی ، تاہم ایک گھوڑے نے تصویر کو کچھ زیادہ ہی یادگار بنا دیا ۔ وومر نامی یہ امریکی دلہن اپنے مرحوم والد کے گھوڑوں کے ساتھ تصاویر کھینچوانا چاہتی تھی ۔اس کا خیال تھا کہ اس طرح سے وہ اپنے والد کی روح کو خوش کردے گی جو اپنے گھوڑوں سے بے حد محبت کرتے تھے ۔ تاہم گھوڑے کے ساتھ تصویر کھینچواتے ہوئے نہ جانے کیوں گھوڑا دلہن سے زیادہ خوشی سے نہال ہو کر ہنس پڑا جس نے اس تصویر کو نہایت مضحکہ خیز بنا دیا ۔ تصویر کھینچنے والے فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ جب وہ تصویر کھینچ رہا تھا تو اس کی آنکھیں گھوڑے کی آنکھوں سے ملیں ۔اس نے شاید کیمرے میں دلہن کا مسکراتا ہوا عکس دیکھا اور نتیجتاً وہ بھی دلہن کی طرح دانت نکال کر مسکرا اٹھا ۔ وومر کا کہنا ہے جب اگلے دن میں نے یہ تصویر دیکھی تو بہت ہنسی ۔ اس تصویر کے علاوہ باقی تمام تصاویر بے حد خوبصورت آئیں جن میں میں اپنے شوہر اور والد کے محبوب گھوڑوں کے ساتھ مختلف انداز اپنائے ہوئے ہوں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved