فضا میں معلق فائیو سٹار ہوٹل کی تیاری شروع
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

سنگاپور(نیوز ڈیسک)زمین پر فائیو سٹارہوٹل کی سہولیات سے لطف اندوز ہونے کے بعد اب فضا میں معلق ہوٹلوں اور قیام گاہوں کی بھی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق فضا میں معلق فائیو سٹار ہوٹل کا آئیڈیا سنگاپور کی ایک فضائی کمپنی نے دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے دنیا بھر کی

کمپنیوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اس ناممکن کو ممکن کر دکھانے کیلئے آگے آئیں۔ مختلف کمپنیوں کی طرف سے اس ناممکن کو ممکن بنانے کے مقابلے کی کیفیت کا امکان موجود ہے۔ کمپنی کی طرف سے ایک ایسے ہوٹل نما وسیع وعریض کمرے کا تصور پیش کیا گیا جس میں فائیو سٹار ہوٹل کی سہولیات ہونگی مگر اسکی اضافی خوبی یہ ہو گی کہ وہ زمین پر کسی سہارے کیساتھ نہیں بلکہ فضا میں معلق ہو گا۔ اس تخیل کے تحت فضا میں معلق فائیو سٹار ہوٹل کا حجم فرانسیسی مال بردار طیارے "ائیر بسA380 " کے برابر ہو گا۔ خیال رہے A380 نامی مال بردار جہاز دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا طیارہ ہے۔ سنگا پور ایئرلائن کے انکشاف کے مطابق مجوزہ خلائی ہوٹل میں ڈبل لگژری فیملی روم، الماریاں، غسل خانہ اور دیگر ضروری سہولیات موجود ہوں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved