گیارہ نومبرآن لائن کاروباری ادارے کیلئے دولت کی کان ثابت ہوا
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین میں گیارہ نومبر کو منایا جانے والا تہوار ’کنواروں کا دن‘آن لائن کاروباری ادارے کیلئے دولت کی کان ثابت ہوا ہے اور اس دفعہ تو فروخت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑدئیے گئے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق 11 نومبر کے دن کا آغاز ہوتے ہی کاروباری ادارے علی بابا سے بڑے پیمانے پر تحائف کی خریداری شروع ہوگئی۔یہ تحائف اس دن کنواروں کے لئے خریدے جاتے ہیں

اور اس دفعہ محض ایک گھنٹے میں تقریبا چار ارب ڈالر (تقریباً 4 کھرب پاکستانی روپے) کی خریداری کی گئی، جبکہ دن کے پہلے 12 گھنٹوں میں سیل 10 ارب ڈالر (تقریباً 10 کھرب پاکستانی روپے) تک پہنچ چکی تھی۔یہ مختصر وقت میں سب سے بڑی آن لائن کاروباری سرگرمی کا عالمی ریکارڈ ہے جبکہ علی بابا گروپ کی تاریخ میں بھی یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ علی بابا کی ویب سائٹ کے مطابق پہلے گھنٹے کے اختتام پر کمپنی کے لاجسٹک ڈویژن کی طرف سے دس کروڑ آرڈر پراسیس کئے جاچکے تھے۔11نومبر کا دن چین کی لاجسٹک کمپنیوں کے لئے بھی ایک امتحان کا وقت ہوتا ہے کیونکہ محض ایک دن کے دوران تقریباً 76 کروڑ پارسل ڈلیور کئے جاتے ہیں۔چین میں اس تہوار کو مقبول بنانے میں آن لائن کاروباری ادارے علی بابا کا بنیادی کردار سمجھا جاتا ہے جس نے چند سال قبل اپنی ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن کے لئے س دن تحائف کی فروخت کی سہولت کا آغاز کیا اور مسلسل اسے مقبول سے مقبول تر بنانے کی کوشش جاری رکھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved