سب سے پہلے کون ساکپ بھرے گا
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بسااوقات صارفین کی طرف سے ایسے پزل پوسٹ کیے جاتے ہیں جو انتہائی آسان ہونے کے باوجود کروڑوں صارفین کو بوکھلا کر رکھ دیتے ہیں۔ ان دنوں بھی ٹوئٹر پر ایک ایسی ہی تصویر گردش کر رہی ہے جس میں کچھ کپ موجود ہیں۔ ان کے اوپر کافی انڈیلنے کے لیے ایک جگہ بنی ہوئی ہے جہاں سے مختلف پائپ ان کپوں کی طرف آ رہے ہیں۔اپنے ٹوئٹر ہینڈل @Purp پریہ تصویر شائع کرنے والی لڑکی نے لوگوں سے سوال کیا ہے کہ ان میں سے سب سے پہلے کون سا کپ بھرے گا؟ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس سوال کا جواب اس تصویر میں

ہی موجود ہے لیکن لاکھوں صارفین حیرت میں ڈوبے ہوئے ہیں اور لگ بھگ ہرکوئی غلط جواب دے رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ تصویر کو غور سے دیکھ ہی نہیں رہے۔ آپ بھی پہلے خبر میں موجود اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور جواب ڈھونڈنے کی کوشش کرکے اپنی حاضردماغی کا امتحان لیں اور پھر آگے خبر پڑھیں کیونکہ نیچے ہم اس کا درست جواب بتانے جا رہے ہیں۔ جی! کیا جواب ہے آپ کا؟ چلیے اب ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ اس سوال کا درست جواب یہ ہے کہ سب سے پہلے پانچ نمبر والا کپ بھرے گا، بلکہ یہ کہا جائے کہ صرف پانچ نمبر والا کپ ہی بھرے گا، تو غلط نہ ہو گا کیونکہ اگر آپ تصویر کو غور سے دیکھیں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ باقی تمام کپوں کی طرف جانے والے پائپ کہیں نہ کہیں سے بند ہیں اور ان سے کافی گزر ہی نہیں سکتی تو پھر ان کپوں کے بھرنے کا سوال ہی عبث ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved