کیسے پتہ چلے کہ بیوی کو جلد طلاق ہونے والی ہے؟
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

اگر آپ اور آپکے شوہر کے درمیان عزت و احترام اور بات چیت میں کمی واقع ہورہی ہے، تو ہوسکتا ہے کہ آپکو پریشانی لاحق ہو کہ کیا آپکی شادی مزید عرصے برقرار رہ سکتی ہے یا نہیں۔ لہذا شوہر اور بیوی کے درمیان دیرپا تعلقات کیلئے مضبوط بات چیت کا عمل انتہائی ضروری ہے۔ تاہم کوئی شوہر اپنی بیوی سے بات چیت میں یہ بعض جملے اور الفاظ استعمال کرے تو یہ اس بات کا عندیہ ہوتا ہے کہ آپکی شادی خطرے سے دوچار ہے۔ ذیل میں ایسے جملے اور الفاظ بیان کیے گئے ہیں جو کہ شادی کےمضبوط ہونے یا نہ ہونے کا اشارہ دیتے ہیں۔

تم مجھے سمجھتی نہیں ہو اگر آپکا شوہر اکثر شکایت کرے کہ تم اسکو سمجھتی نہیں ہو یا پھر اسکی بات کو بیوی نے غلط سمجھا ہے تو یہ اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان بات چیت کاعمل زیادہ مضبوط نہیں ہے۔ تم کبھی تبدیل نہیں ہوگی انسانی شخصیت میں تبدیلی انتہائی پیچیدہ عمل ہے۔ اگر آپکا شوہر مسلسل یہ شکایت کرے یا دعویٰ کرے کہ تم کبھی تبدیل نہیں ہوگی تو بیوی کو ضرورت ہے کہ وہ فوری اپنے شوہر سے بات کرے آیا اسکے شوہر کی کیا امیدیں وابستہ ہیں۔ تم اسکی طرح کیوں نہیں ہو- دو شخصیتوں میں موازنہ دو شخصیتوں میں موازنہ عام طور پر تعلقات کے خاتمےیا اسکے بگاڑ کا سبب بنتا ہے۔ اگر شوہر آپکا موازنہ اپنی والدہ ، بہن یا کسی اور شخص سے کرے تو بھی آپکو اس بات کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ تم وہ نہیں جس سے مجھے محبت ہوئی تھی انسانی شخصیت، جذبات اور طبعی اشکال میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تبدیلی واقع ہوتی ہے، لیکن اگر آپکا شوہر یہ بات کہے ، تمہاری شخصیت ویسی نہیں ہے جس سے اسکو محبت ہوئی تھی۔ عدم دلچسپی کا اظہار اگر آپ کا شوہر آپ سے متعلق تسلسل سے عدم دلچسپی کا اظہار کرے یا پھر مسلسل آپ میں دلچسپی ظاہر نہ کرے تو یقینی طور پر شوہر اور بیوی کے تعلقات کے درمیان کچھ غلط ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved