اگرآپ سادہ لباس پہننے کے عادی ہیں تو
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

قاہرہ (نیو زڈیسک) اگرآپ سادہ لباس پہننے کے عادی ہیں تو ضروری نہیں کہ آپ کی شریک حیات بھی ایسے ہی طرز زندگی کو پسند کرتی ہوں کیونکہ مصر میں ایک خاتون نے سستے اور سادہ کپڑے پہننے پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر دیا ہے اور اس مقصد کے لئے عدالت جا پہنچی ہے۔مصراوی نامی آن لائن نیوز پورٹل کے مطابق کریمہ نے شادی کے چند ہی دن بعد اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ان کا شوہر نہ صرف سستے کپڑے [جلبابیہ] پہنتا ہے بلکہ اس کا طرز زندگی بھی نامناسب ہے۔ خاتون کے مطابق گھر والے ان کے شوہر سے شادی کے لیے تیار نہیں تھے کیونکہ دونوں کی مالی حیثیت میں زمین آسمان کا فرق تھا تاہم ان کے شوہر رافت نے شادی سے پہلے طرز زندگی بدلنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جس پر خاتون کے اہل خانہ شادی کے لیے راضی ہوگئے تھے۔خاتون نے بتایا کہ شادی کے فوراً بعد رافت نے اپنی زندگی پرانے دیہاتی طریقے سے گزارنا شروع کر دی۔ رافت پینڈو اور انتہائی سستے کپڑے پہنتا ہے اور اس کا حلیہ کسی صورت قابل قبول نہیں جب کہ میرے والد بھی اس کے حلیہ کا مذاق اڑاتے ہیں۔ کریمہ نے بتایا کہ جب اس نے شوہر سے حلیہ ٹھیک کرنے کا کہا تو اس نے صاف انکار کر دیا بلکہ دوسری شادی کی دھمکی بھی دی جس پر میں نے طلاق کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر خبر آنے کے بعد خاتون کو شدید تنقید کا نشانا بنایا جا رہا ہے جس میں لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو پورا حق ہے وہ اپنی مرضی سے زندگی گزارے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved