سگریٹ نہ پینے والوں کیلئے 6 دن کی چھٹی کا اعلان
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جاپان کی ایک کمپنی میں سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کے وارے نیارے ہوگئے،کمپنی نے ایسے ملازمین کے لیے 6 اضافی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ٹوکیو کی ایک آن لائن مارکیٹنگ کمپنی نے یہ اقدام کمپنی کے ایک ملازم کی شکایت پراٹھایا ،جس کا موقف تھا کہ مجھے اس وقت کا اضافہ معاوضہ

نہیں دیا جاتا جب میں کام میں مصروف ہوتا ہوں اورمیرے ساتھی دفتری اوقات میں کئی بارباہر جا کر سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کمپنی کے ترجمان ہیروتاکا متسوشیما نے بتایا کہ ہمارا دفتر 29 ویں منزل پرواقع ہے ،سگریٹ پینے والوں کو بیسمنٹ میں بنائے گئے سموکنگ روم میں جانے اورسگریٹ پی کر واپس آنے میں کم از کم بھی 10 منٹ کا وقت لگ جاتا ہے۔ اس لیے انتظامیہ نے سوچ بچار کے بعد سگریٹ پینے والوں کو احساس دلانے کیلئے سگریٹ نہ پینے والوں کو کچھ معاوضہ دینےکا اعلان کیا۔ترجمان کے مطابق کمپنی میں کل 12 افراد ملازمت کرتے ہیں۔ یہ پروگرام رواں سال یکم ستمبر سے شروع کیا گیاتھا جس کے بعد سے اب تک سگریٹ پینے والے 42 ملازمین میں سے 4 یہ عادت چھوڑچکے ہیں۔ اور اگر سگریٹ نوشی چھوڑنے والے سال بھر اپنے وعدے پرقائم رہے تو انہیں تنخواہ کے علاوہ اضافی 6 چھٹیاں بھی دی جائیں گی۔واضح رہے کہ تمباکو نوشی ترک کرنے سے متعلق پالیسیاں بنانے میں جاپان دیگرممالک سے خاصا پیچھے ہے، تاہم کئی کمپنیوں نے ملازمت کی جگہوں پرسگریٹ پینے کی ممانعت کرتے ہوئے سموکنگ کیلئےالگ جگہ مخصوص کردی ہے۔ اس وجہ سے بھی سگریٹ پینے والوں کی تعداد میں بتدریج کمی دیکھنے میں آرہی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved