خوبصورت ترین شادی نے دنیا کو ہلاکررکھ دیا
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں مہنگی ترین شادیوں کی خبریں تو اکثر آپ سنتے رہتے ہیں لیکن ایسی عالیشان شادی کی تقریب آپ نے اس سے قبل یقینا نہیں دیکھی ہو گی۔ یہ شادی چین کے صوبے ژین جیانگ میں ہوئی۔ویب سائٹ شنگھائسٹ (Shanghaiist)کی رپورٹ کے مطابق اس شادی کی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ہیںاور ساتھ ہی لکھا گیا ہے کہ ”چین کی خوبصورت ترین شادی، جو یو یاؤ(Yuyao) شہرمیں ہوئی اور ہم فخر سے کہہ رہے ہیں کہ اس شہر نے اپنی 7ہزار سالہ تاریخ میں ایسی شاندار شادی نہیں دیکھی ہو گی۔“رپورٹ کے مطابق شادی کی

یہ تقریب چین کے انتہائی روایتی انداز میں کی گئی جس میں رقص و موسیقی کا بالخصوص انتظام کیا گیا اور گلوکاری کے لیے ایک غیرملکی بینڈ کو بلایا گیا تھا۔تقریب میں جمناسٹک کے کمالات دکھانے والے ماہرین کے علاوہ دیگر شعبدہ باز بھی بلائے گئے تھے۔اس تقریب کی سب سے توجہ طلب بات یہ ہے کہ اس میں مہمانوں کو 100آئی پیڈ اور 5آئی فون 6ایس تحفے میں دیئے گئے۔ان کے علاوہ چیٹنگ ایپلی کیشن WeChatکے ذریعے بھی کئی مہمانوں کو انتہائی روایتی قسم کے تحائف دیئے گئے جن میں سے ہر تحفے کی مالیت 8ہزار 888یوآن (تقریباً1لاکھ 43ہزارروپے) سے 10ہزار یوآن (تقریباً1لاکھ 61ہزار روپے) تک تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved