چین میں انٹرنیشنل انڈسٹری فیئرکا انعقاد
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین میں اپنی نوعیت کے ایک انوکھے انڈسٹریل میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے میلے کو چار چاند لگا دئیے۔شنگھائی میں جاری اس ٹیکنالوجی میلے میں کئی ممالک سے ہزاروں ماہرین اور انجینئرز نے شرکت کی جس میں اپنے تیار کردہ جدیداور

نت نئی ایجادات کی نمائش کی اورایسے ایسے روبوٹس پیش کئے کہ لوگ حیران رہ گئے۔اس میلے میں بائیونک روبوٹس توجہ کا مرکز بنے رہے جن میں ڈرگن فلائی روبوٹس سے لے کرآکٹوپس سے مشابہہ ہیلیئم گیس سے بھرے شفاف غبارے،ٹیبل ٹینس روبوٹس،مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹس، آٹومیٹک کاریں اورکافی بنانے کا روبوٹ سمیت سینکڑوں ایجادات پیش کی گئیں۔اس موقعے پر حاضرین کی موجودگی میں ماہر انجینئرز نے حقیقت سے قریب تر دکھائی دینے ڈریگن فلائی کا فضا میں اُڑانے کا مظاہرہ پیش کیا۔تین سینٹی میٹر لمبی 175گرام وزنی ڈریگن فلائی ہوا میں اُڑتے ہوئے کسی حقیقی غریگن فلائی سے کم معلوم نہ ہو رہی تھی۔نتظامیہ کی جانب سے جدید اور نت نئی ایجادات اور ٹیکنالوجی متعارف کروانے پرانعامات بھی میلے کا حصہ بنائے جا رہے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved