ہم جنس پرستی،مرد رکن پارلیمنٹ کی مردکوشادی کی پیشکش
  4  دسمبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

سڈنی (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا میں پارلیمنٹ کے اہم سیشن کے دوران رکن پارلیمنٹ نے ہم جنس پرستی کو سراہتے ہوئے بھرے پارلیمنٹ ساتھی رکن کو شادی کی پیشکش کر ڈالی۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ اور لبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ٹم ولسن ایوان میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔ پبلک گیلری میں کھڑے ٹم نے خطاب

کرتے ہوئے ہم جنس سے شادی کی بھرپور حمایت کی اور کافی عرصے سے ساتھ رکن پارلیمنٹ سے تعلقات رکھنے کے بعد بالا آخر بھرے پارلیمنٹ میں راین پیٹرک بولگر کو شادی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ "ریان پیٹرک ، کیا تم مجھ سے شادی کروں گے" ؟۔ٹم کی پیشکش پر ریان بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور جھٹ شادی کیلئے ہاں کر ڈالی۔ جس کے بعد پورا ایوان ریان کے ہاں پر تالیوں سے گونج اٹھا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ٹم ولسن گزشتہ نو سالوں سے ریاں سے منگنی کے رشتے میں منسلک ہیں۔ اس موقع پر ایوان میں موجود لوگوں نے اس جوڑے کو مبارک باد بھی پیش کی۔واضح رہے کہ ہم جنس سے شادی کا بل آسٹریلوی سینیٹ اور اپر ہاؤس سے پاس ہوچکا ہے، جس کے بعد بل باقاعدہ منظوری، قانونی شکل دینے اور توثیق کیلئے ہاؤس آف ریپریزنٹیٹو میں بھیجا گیا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
75%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved