پانی کے ذخیرے کے حساب سے دنیا کے پانچ بڑے ڈیم
  4  دسمبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

لاہور (نیوز ڈیسک ) کاریبا ڈیم : زمبابوے پانی کے ذخیرے کے حساب سے کاریبا ڈیم دنیا کا سب سے بڑا ڈیم ہے ۔ یہ زمبابوے میں سابقہ کاریوا گارج پر واقع ہے اور یہ نہر کاریبا بناتا ہے جس کے پانی کا ذخیرہ 185بلین کیوبک میٹرز ہے اور اس کا رقبہ5580 مربع کلومیٹر پر محیط ہے ۔ نہر کاریبا280 کلومیٹر لمبی ہے۔ ڈبل کنکریٹ آرچ ڈیم دریائے زمبیزی اتھارٹی کی ملکیت ہے ۔یہ ڈیم اٹلی نے 1955 سے 1959تک کے عرصے میں تعمیر کیا۔ یہ ڈیم اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ آئندہ آنے والے سینکڑوں سالوں کے سیلابوں کو بھی روکنے کی

صلاحیت رکھتا ہے ۔ براسک ڈیم : روس روس کے علاقے سائبیریا میں واقع براسک ڈیم دنیا کا دوسرا بڑا ڈیم ہے ۔ اس کا ذخیرہ 169.27بلین کیوبک میٹرز ہے۔دریائے انگارا پر قائم یہ ڈیم5540 مربع کلومیٹر علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔براسک ڈیم کو براسک گیسٹرائے نے1954 سے 1964تک تعمیر کیا۔ اکوسومبوڈیم، گھانا :گھانا کا اکوسومبو ڈیم دنیا کا تیسرا بڑا ڈیم ہے (پانی کے ذخیرہ کے حسا ب سے) ۔دریائے وولٹا پر واقع یہ ڈیم آٹھ ہزار پانچ سو مربع کلومیٹر وولٹاجھیل بناتا ہے جو کہ اپنے رقبہ کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے ۔ جھیل کا پانی144 بلین کیوبک میٹر کے برابر ہے ۔ پتھروں سے بنے اس ڈیم کی لمبائی تقریبا سات سو میٹر اور بلندی 134میٹر ہے ۔ ابتدائی طور پر یہ بجلی کی پیداوار کیلئے تعمیر کیا گیا لیکن بعد میں مچھلی کی افزائش نسل کیلئے بھی استعمال کیا جانے لگا جو کہ مقامی لوگوں کے کاروبار کا ایک بڑا ذریعہ تھا۔ اس ڈیم کو 1961 سے 1966 تک کے عرصے میں تعمیر کیا گیا۔ ڈینئیل جانسن ڈیم، کینیڈا ڈینئیل جانسن ڈیم مینک ڈیم کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ۔ اس کے 14بڑے پشتے اور13 محرابیں ہیں۔ اس کو تعمیر کرنے میں2.2 ملین کیوبک میٹر کنکریٹ استعمال کیا گیا۔ جانسن ڈیم ہائیڈرو کیو بیک کی ملکیت ہے اور یہ نو سال کے عرصے میں تعمیر ہوا۔ گوری ڈیم : وینزویلا گوری ڈیم دنیا کا پانچواں بڑا ڈیم ہے اور اس کا ذخیرہ135 بلین کیوبک ہے۔ ڈیم ایک ہزار تین سو میٹر لمبا اور16 میٹر بلند ہے۔ یہ ملک کی ستر فیصد بجلی کی ضروریات کو پورا کرتا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved