کینیڈا میں اوبر صارف نے 8 کلو میٹر سفر کیا جس کے چارجز اسے 18 ہزار 518 ڈالر ادا کرنا پڑے
  12  دسمبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

لاہور(نیوز ڈیسک )کینیڈا میں اوبر صارف نے 8 کلو میٹر سفر کیا جس کے چارجز اسے 18 ہزار 518 ڈالر ادا کرنا پڑے جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 20 لاکھ روپے بنتے ہیں۔کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اوبر صارف نے وڈمر اسٹریٹ سے کوئنزوے تک سفر کیا جو تقریبا 7.7 کلو میٹر راستہ بنتا ہے اور صارف 21 منٹ تک گاڑی میں سوار ہوا اور جب کرائے کی ادئیگی کا وقت آیا تو مسافر سٹپٹا گیا۔مسافر نے جتنا سفر کیا اس کا کرایہ عموماً 12 سے 16 ڈالر بنتا ہے لیکن آج کی ڈرائیو کے دوران اسے 18 ہزار 518 ڈالر کی ادائیگی کرنا پڑی۔متاثرہ مسافر کے قریبی دوست نے اوبر کے بل کا اسکرین شاٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا اور کہا کہ ان کے دوست نے 20 منٹ کے سفر کے 18 ہزار ڈالر کرایہ ادا کیا، یہ کیا دنیا ہے اور یہ کیا پاگل پن ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved