صرف 2 بار کام کرکے پاکستانی 21 لا کھ روپے کمانے والا شخص
  12  دسمبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

لاہور(نیو ز ڈیسک )ڈکوٹا کا کیون سکیمڈٹ سال میں دو بار ایک ٹی وی چینل کے ٹاور پر نصب بلب تبدیل کرتا ہے جس کے اسے 20 ہزار ڈالرز ملتے ہیں۔ امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا کا ایک شخص ایسا بھی ہے جو سال بھر میں صرف 2 بار کام کرکے پاکستانی 21 لاکھ روپے سے زائد کماتا ہے۔

اگرچہ اسے کوئی پہاڑ کھودنا نہیں پڑتا لیکن اسے پہاڑ جتنی اونچائی پر جانا ضرور پڑتا ہے۔جنوبی ڈکوٹا کے کیون سکیمڈٹ نامی شخص سال بھر میں صرف 2 بار ایک ٹی وی چینل کے ٹاور کے بلب تبدیل کرکے سالانہ پاکستانی 21 لاکھ روپے کماتے ہیں۔کیون دراصل ریاست جنوبی ڈکوٹا کے چھوٹے سے شہر سیو فالز کے قریب صحرا میں واقع معروف امریکی نشریاتی ادارے کے ٹاور میں بطور ٹاور الیکٹریشن ملازمت کرتے ہیں۔ان کا کام صرف ٹی وی کے اونچے ٹاور کے بلب تبدیل کرنا ہوتا ہے جو سال میں صرف 2 بار ہی تبدیل ہوتے ہیں۔ کیون کو اس کام کے بدلے 20 ہزار امریکی ڈالر ملتے ہیں جو پاکستانی تقریباً 21 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved