منگیتر کی انگوٹھی خریدنے کیلئے بینک لوٹنا پڑگیا
  10  جنوری‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

لندن (نیوز ڈیسک )حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے اوہائیو میں ایک بنک لوٹا اور اس رقم سے اپنی منگیتر کے لیے انگوٹھی خریدلی۔اخبار ہیملٹن مڈل ٹاؤن جرنل کے مطابق ایک 36 سالہ شخص ڈسٹن پیڈرسن پر 16 دسمبر کو ٹرینٹن کی ففتھ تھرڈ بنک برانچ کو لوٹنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

پولیس کے ریکارڈ کے مطابق پیڈرسن نے بنک لوٹنے کے بعد ایک گھنٹے کے اندر 4,500 ڈالر کی انگوٹھی خریدی اور اگلے ہی روز اسے اپنی منگیتر کو پیش کردیا۔ٹرینٹن پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ بدھ کے روز 8,800 ڈالر کی رقم لوٹی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بٹلر کاؤنٹی بنک کی ڈکیتی کے چھ روز بعد ایک شخص کو بالکل اسی طرز کا ہیٹ پہنے ہوئے دیکھا گیا جیسا بنک لوٹنے والے نے پہنا تھا۔اس طرح پیڈرسن کی شناخت ہوئی۔پیڈرسن نے کسی بھی بنک کو لوٹنے سے انکار کیا ہے لیکن پولیس کے مطابق موقع کی تصاویر کا ریکارڈ دیکھنے سے پتہ چلا ہے کہ پیڈرسن اس ڈاکو سے مشابہت رکھتا ہے۔پیڈرسن کا وکیل اس معاملے میں کوئی بھی بات کرنے کے لیے دستیاب نہیں تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved