بوائے فرینڈ کے ساتھ رہنے پراس کے لڑکی ہونے کا علم ہوا
  10  جنوری‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

چین(نیوز ڈیسک )آج کل کے دور میں گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ رکھنا کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن چین میں ایک خاتون کو اپنے بوائے فرینڈ سے ایسا دھوکہ ملا کہ اب وہ ساری زندگی کسی کو بھی اپنا بوائے فرینڈ بنانے سے قبل ہزار مرتبہ سوچے گی۔ چینی خاتون کو 6 ماہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہنے پر معلوم ہوا کہ اس کا بوائے فرینڈ اصل میں لڑکی ہے۔چینی خاتون کو حال ہی میں اس بات کا علم ہوا کہ جس بوائے فرینڈ کے ساتھ وہ رہ رہی ہے دراصل وہ بحیثیت لڑکی پیدا ہوا تھا۔ وانگ قی نامی 40 سالہ خاتون 2016ء میں اپنے بوائے فرینڈ قیان سے آن لائن ملی۔ ابتدائی طور پر اُسے لگا کہ عمروں کے واضح فرق کی وجہ سے دونوں کا رشہ چل نہیں سکے گا۔

لیکن قیان نے اس کی ایک نہ سنی اور 2016ء میں دونوں نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا اور کچھ ہی دیر کے بعد دونوں ایک ساتھ رہنے لگے۔ایک سال کے بعد قیان اچانک غائب ہو گیا۔ وانگ قی نے قیان پر 3 لاکھ یوان خرچ کیے تھے، کافی عرصہ کی تلاش کے بعد وانگ قی کو علم ہوا کے وہ جس کو اپنا بوائے فرینڈ مان کر اس کے ساتھ رہ رہی تھی وہ دراصل ایک لڑکی ہے۔ اس بات کا انکشاف قیان کے شناختی کارڈ سے ہوا، وانگ کا کہنا تھا کہ مجھے کبھی بھی اس کے لڑکی ہونے کا شک نہیں ہوا کیونکہ وہ ہمیشہ مردوں کا باتھ روم استعمال کرتا تھا۔ قیان چاہتا تھا کہ شادی تک انتظار کیا جائے اس لیے ہم ایک دوسرے کے قریب بھی نہیں آئے۔ جب قیان کے والد سے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ قیان ان کی اکلوتی بیٹی ہے اور اسے لڑکوں کے کپڑے پہننے کا شوق تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved