گلہری بلی کے منہ کا نوالہ بن گی
  11  جنوری‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

کراچی(نیوز ڈیسک )کسی بھی زخمی جانور یا اُس کے بچے کو گھر لاکر اُس کی پرورش کرنا اور پھر صحت مند ہونے کے بعد اُسے جنگل میں چھوڑنے کا عمل بہت دل افروز ہوتا ہے۔امریکا کے ایک شہری جو جنگلی جانوروں کے حقوق کے لیے بھی کوشاں ہیں انہیں سڑک کنارے گلہری کا زخمی بچہ ملا جسے وہ اٹھا کر گھر لے آئے اور مرہم پٹی کر کے اُس کی دیکھ بحال کی۔

شہری نے 6 ماہ تک گلہری کی دیکھ بحال کی اور جب اُنہیں اس بات کا علم ہوا کہ وہ اب اپنی زندگی گزار سکتا تو وہ اسے چھوڑنے کے لیے جنگل گئے اور اُسے درخت پر چھوڑ دیا۔جانور چاہیے جو بھی ہو جب اُس کی مالک سے انسیت ہوجائے تو جدا ہوتے وقت دونوں افسردہ ہوتے ہیں، ویسے تو گلہری پالتو جانور نہیں مگر زخمی بچے کو مالک سے اتنی انسیت ہوگئی کہ وہ آزاد ہونے کے بعد بھی جانے کے لیے تیار نہیں تھا۔جدائی کے جذباتی منظر کی ویڈیو بنائی گئی ، مالک نے جیسے ہی گلہری کو درخت پر چھوڑا اُسے پیار کیا اور خدا حافظ کہتے ہوئے نصیحت کی کہ تم اپنی زندگی گزارنے کے قابل ہوچکی ہو۔افسوسناک منظر اُس وقت دیکھا گیا کہ جیسے ہی مالک نے گلہری کو چھوڑا اور اُسے پیار کیا یک دم بلی نے حملہ کیا اور اُسے منہ میں دبا کر بھاگ گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved