برف سے بنے آلاتِ موسیقی سے فن کا مظاہرہ
  11  جنوری‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

ماسکو( نیوز ڈیسک ) روس میں ہو نے والے ایک کنسرٹ میں ناروے کے فن کا روں نے برف سے بنائے گئے آلاتِ موسیقی سے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔ ناروے سے تعلق رکھنے والے ان فنکاروں نے موسیقی کی دھنیں بکھیر نے کے لیے جو ساز استعمال کیے وہ کوئی عام ساز نہیں بلکہ برف سے تراشے گئے تھے۔

برف سے بنے ہوئے یہ باجے، گٹار و دیگر آلات خصوصی طور پر اس کنسرٹ کے لیے تراشے گئے تھے جو صرف ایک پرفارمنس کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ان آلاتِ موسیقی کی دلچسپ بات یہ ہے کہ مختلف درجہ حرارت پر مختلف انداز کی آوازیں پیدا کرتے ہیں لہٰذا ان کو بجانا ہر بار ایک نیا تجر بہ ثابت ہو تا ہے۔ یہ فنکار اس سے قبل بھی دنیا کے مختلف ممالک میں یہ منفرد کنسرٹ پیش کرچکے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved