گڑیا بنانے والی امریکی کمپنی نے خصوصی خلانورد گڑیا متعارف کروادی
  11  جنوری‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

لند ن (نیوز ڈیسک )سی این این کی رپورٹ کے مطابق 11 برس کی چلیئن-امریکن لڑکی لوسیانا ویگا نامی گڑیا نے سب کو متاثر کردیا ہے، جو مریخ پر جانا چاہتی ہے۔'امریکن گرلز' نامی کمپنی 6 سے 12 سال کی عمر کی بچیوں کے لیے 18 انچ قد کی حامل گڑیائیں تیار کرتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ لوسیانا کا کردار یہ سوچ کر تخلیق کیا گیا ہے کہ چھوٹی بچیوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں دلچسپی کو فروغ دیا جاسکے۔کمپنی کے مطابق بچیاں اس سے ناکامی کے باوجود ڈٹے رہنے کا سبق سیکھیں گی اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔امریکی کمپنی نے لوسیانا ویگا کو رواں برس 2018 کی خصوصی ایسٹرونوٹ (خلانورد) گڑیا قرار دیا ہے۔اس گڑیا کو خلانوردوں کا مخصوص لباس پہنایا گیا ہے جس کے ساتھ روبوٹک پروجیکٹ کا سامان بھی ہوگا، یہ گڑیا ان روبوٹک پروجیکٹس پر کام کرنے کے بھی قابل ہوگی۔کمہپنی کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف بچیوں کے لیے متاثر کن ہے بلکہ ان تمام افراد کے لیے بھی ایک مثال ہے کہ لڑکیاں بھی ہر شعبے میں اپنا مقام بنا سکتی ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved