اتنا ہی کھانا چاہیئے جتنا ہضم کیا جاسکے،شیرنی شرمندگی کے باعث لوٹ گی
  13  جنوری‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

لندن (نیوز ڈیسک )آپ نے یہ کہاوت یقیناً سنی ہوگی کہ اتنا ہی کھانا چاہیئے جتنا ہضم کیا جاسکے، اس کہاوت پر عمل کرنا یقیناً کسی بھی انسان کو بہت سی پریشانیوں اور شرمندگی سے بچا سکتا ہے۔تاہم یہ شیرنی اس محاورے سے ناواقف نظر آتی ہے تب ہی یہ اپنے سے دوگنے دریائی گھوڑے پر حملہ کر بیٹھی۔

گوکہ شیر کا مختلف جانوروں پر حملہ کر کے انہیں شکار کرلینا عام بات ہے مگر یہ دریائی گھوڑ نہایت چالاک معلوم ہوتا ہے، تب ہی شیرنی کے حملے سے قبل ہی وہ اچانک پلٹا اور اس نے شیرنی پر حملہ کردیا۔ہپو نے شیرنی کی گردن پکڑ لی مگر شیرنی نے بھرپور دفاع کر کے اس کے حملے کو ناکام بنایا اور اس کے بعد اپنی زندگی بچا کر بھاگ گئی۔دریائی گھوڑے پر اس ناکام حملے کے بعد یقیناً یہ شیرنی آئندہ دیکھ بھال کر شکار کرے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved