پیر‬‮   22   جنوری‬‮   2018
سینکڑوں ننھی چمگادڑیں گرمی کی شدت کے باعث ہلاک :سڈنی
  13  جنوری‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

سڈنی (نیوز ڈیسک )آسٹریلیا میں اس وقت شدید گرمی ہے۔آسٹریلیا میں گرمی کی شدت کے باعث چمگادڑوں کے دماغ بھن کر رہ گئے۔آسٹریلیا کے مضافاتی علاقوں میں فر کی جلد والی سینکڑوں فلائنگ فاکس چمگادڑیں مناسب سائبان یا چھتر میسر نہ آنے پر اسی ہفتے سڈنی کے مضافات میں مردہ پائی گئیں۔

اس وقت آسٹریلیا میں درجہ حرارت 117 ڈگری فارن ہائٹ یا 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا ۔یہ 1939 کے اب تک کا سب سے گرم موسم گرما ہے۔ روز کیمڈن ایڈورٹائزر کی رپورٹ کے مطابق کیمبل ٹاؤن سے 204 مردہ چمگادڑیں ملی ہیں۔ ان میں زیادہ تر ان کے بچے تھے جن کے دماغ درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے ابل چکے تھے۔آسٹریلیا میں چار قسم کی فلائنگ فاکس چمگادڑیں پائی جاتی ہیں جو کہ سب کی سب گرمی برداشت نہیں کر سکتیں۔اگرچہ وہ گرم درجہ حرارت کی عادی ہو جاتی ہیں۔لیکن پھل کھانے والی مخلوقات درجہ حرارت 104 فارن ہائٹ سے زیادہ بڑھنے پر اسے برداشت نہیں کر سکتیں۔چمگادڑوں کے بچے چونکہ بڑوں کی طرح گرمی کے ساتھ جسمانی مطابقت قائم نہیں کر سکتے اس لیے ننھی چمگادڑیں اس وقت ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو جاتی ہیں جب چمگادڑ درخت کی اونچی شاخوں پر پناہ گزین ہوتے ہیں۔آسٹریلیا کے برعکس زمین کے شمالی نصف کرے پر اتنی شدید سردی ہے کہ جانور اور پرندے سردی کے باعث مر رہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved