کیلے کے رنگ پر لڑائی ، بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا: متحدہ عرب امارات
  8  فروری‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

راس الخیمہ(نیوز ڈیسک ) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ میں کل عدالت نے ایک ایشائی کا کیس سنا ، جس پر کیلے کے رنگ پر بحث کے نتیجے میں اپنی بیوی کی توہین کرنے کا الزام تھا۔ اماارتی ذرائع کے مطابق جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب شوہر گروسری کا سامان لے کر گھر آیا تو اسکے ہاتھ میں سبز رنگ کے کیلے تھے۔ بیوی نے یہ کیلے دیکھ کر شوہر کو پوچھا کہ اس قدر امیر ہونے کے باوجود آپ گروسری کی دکان سے یہ کیلے لائے ہیں ؟ بیوی نے شوہر سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے بدلے گولڈن رنگ کے کیلے لے کر آئے ۔

شوہر نے کیلے واپس کرنے سے منع کیا جس پر دونوں میں بحث شروع ہو گئی اور لڑائی بڑھتی بڑھتی اس قدر بڑھ گئی کہ بیوی نے شوہر کو طعنے دینا شروع کر دئیے کہ وہ اسے اور بچوں کو گھر سے باہر جانے نہیں دیتے اور نہ ہی لوگوں سے میل جول رکھنے دیتے ہیں۔ بیوی نے اس جھگڑے پر عدالت سے رجوع کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اسکا شوہر اسکو لوگوں سے ملنے نہیں دیتا اور اس پر بے جاپابندیاں لگاتا ہے۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved