فیس بک پر بچوں کی شرمناک ویڈیوز کا کاروبار کرنے والا گروہ بے نقاب ہو گیا
  9  فروری‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر قصور میں زینب کے قتل کے اندوہناک واقعے کے بعد پاکستان بھرمیں چائلڈ پورنو گرافی کے حوالے سے ایک اجتماعی معاشرتی شعور بیدار ہوا ہے۔کئی ایسے گروہوں کے سرگرم عمل ہونے کا انکشاف ہوا ہے جوبچوں کی جنسی تشدد پر مبنی ویڈیوز کا کاروبار کر رہے ہیں۔ کیونکہ یہ حقیقت اب افشا ہونا شروع ہو گئی ہے کہ ڈارک ویب پرایسے جرائم پیشہ ذہینت کے مالک افراد نے اپنا کاروبار چمکا رکھا ہے ۔ تاہم یہ لوگ بڑے غیر محسوس انداز میں

سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک پر بھی متحرک ہو گئے ہیں ۔ایک فیس بک پیج باقاعدہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کےلئے ایسی ویڈیوز کی تشہیر کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔ اس فیس بک پیج پر شیئر کی جانے والی ایک پوسٹ دیکھ کر ہی شدید غصہ آ جاتا ہے کہ جس میں اعلان کیا جا رہا ہے کہ ”دیسی اور بچوں کا نیا مال آیا ہے جس لڑکی کو چاہئے، ان باکس کرے۔لوگوں کو چاہیے کہ جیسے ہی ایسا کوئی مواد انھیں دکھائی دے اس بارے میں نزدیکی پولیس سٹیشن میں اطلاع کردیں تاکہ تحقیقاتی عمل آگے بڑھایا جا سکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved