سال کی وہ تاریخ جس پر شادی کرنے والوں کے درمیان جلد علیحدگی ہو جاتی ہے
  11  فروری‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

کنبرا(نیو ز ڈیسک ) ویلنٹائنز ڈے کی آمد آمد ہے۔ اس دن کو پیار کے اظہار کا دن کہا جاتا ہے لیکن کچھ جوڑے ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس روز شادی کرلیتے ہیں۔ ایسے جوڑوں کے لیے سائنسدانوں نے انتہائی سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف میلبرن کے سائنسدانوں نے جدید تحقیق کے بعد نوجوان

جوڑوں کو ہدایت کی ہے کہ کبھی بھی ویلنٹائنز ڈے پر شادی مت کریں کیونکہ اس روز ہونے والی شادی کے بہت جلد خاتمے سے دوچار ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔سائنسدانوں نے اس تحقیق کے لیے 11لاکھ شادیوں کا ڈیٹااکٹھا کیاجن میں 6فیصد ویلنٹائنز ڈے پر ہوئی تھیں۔ انہوں نے دونوں طرح کی شادیوں اور میاں بیوی کے تعلقات کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے جن میں معلوم ہوا کہ باقی سال میں ہونے والی شادیوں کی نسبت ویلنٹائنز ڈے پر ہونے والی شادیوں میں طلاق کی شرح 37فیصدزیادہ تھی۔ 14فروری کو ہونے والی شادیوں کے تین سال مکمل کرنے کی شرح بھی حیران کن طور پر 45فیصد کم تھی۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”ویلنٹائنز ڈے پر شادی کرنے والوں کی ایک سال کے اندر طلاق ہوجانے کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ “


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved