چین میں فائر ڈریگن ڈانس شو کا انعقاد
  13  فروری‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

بیجنگ (نیوز ڈیسک )چینی شہر چانگ کنگ میں ہونے والے فائر ڈریگن شو میں پیش کی گئی پرفارمنس دیکھ کر شائقین مارے حیرت کے سکتے میں آگئے چینی قمری سالِ نو کا جشن چین سمیت دنیا بھر میں جاری ہے اور اسی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد بھی

کیا جا رہا ہے۔چینی قمری سالِ نو کا جشن چین سمیت دنیا بھر میں جاری ہے اور اسی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جبکہ چینی باشندوں کا نئے قمری سال کے حوالے سے جوش وخروش دیدنی ہے ۔ چین کے شہرChongqing میں دلچسپ فائر ڈریگن ڈانس شو کا انعقاد کیا گیا جس میں فائر ورکس کے درمیان شرکا کی ڈریگن ڈانس پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیا۔نئے سال کی خوشی میں منعقد کئے گئے اس شو میں جہاں چین سے تعلق رکھنے والے لوہاروں نے لوہے کو 1500ڈگری درجہ حرارت پر پگھلایا اور پھر اُس پگھلے ہوئے لوہے سے آتش بازی کا دلفریب نظارہ ترتیب دیا وہیں اسے دیکھنے والے حیران بھی رہ گئے جبکہ آتش بازی کے دوران ماہر پرفارمرز کی ڈریگن ڈانس پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved