جوڑے نے گھر میں کینگرو پال لئے
  13  فروری‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

لاہور(نیوز ڈیسک) یوں تو اکثر افراد کو کتے ، بلی یا پرندے وغیرہ جیسے پالتو جانور رکھنے کا شوق ہوتا ہے لیکن جناب ان آسٹریلوی جوڑے کے تو کیا ہی کہنے جنہوں نے نہ صرف درجن سے زائد کینگروز پال رکھے ہیں بلکہ اُن کا خاص خیال بھی رکھتے ہیں۔

آسٹریلوی ریاست وکٹوریا سے تعلق رکھنے والے ٹونی میتھیوز اور اُن کی بیوی تھریسا نے اپنے گھر میں ایک نہ دو پورے 17 کینگرو پال رکھے ہیں جن کی خوراک سے لے کر صفائی ستھرائی تک کا وہ اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتے ہیں۔واضح رہے آسٹریلوی جوڑے کا کینگروز کو اپنے گھر میں رکھنے کا مقصدان کی نسل کی بحالی ہےاور جب کسی کینگرو کو ریسکیو کیا جاتا ہے تووہ اُسے اپنے گھر میں لاکر اُس کی خاطر تواضع کر تے ہوئے اپنی فیملی کا حصہ بنا لیتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved