بھارت میں ’رن وے‘ ریسٹورنٹ کی دھوم
  13  فروری‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت میں دہلی، ہریانہ ہائی وے پر واقع ’رن وے ون‘ نامی ریسٹورنٹ نے دھوم مچا دی ہے۔دنیا بھر میں کئی ایسے ریسٹورنٹ ہیں جو اپنے لذیذ کھانوں کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن بھارتی ریاست ہریانہ میں ’رن وے ون نامی ریسٹورنٹ لوگوں

کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔سابقہ بھارتی ایئر ہوسٹس شروتی ککڑ نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر ایئر انڈیا کا اے 320 طیارہ خریدا اور پھر اُسے ’رن وے ون‘ نامی خوبصورت ریسٹورنٹ میں تبدیل کردیا۔طیارے میں کھانا بھی فلائٹ اٹینڈنٹ کا لباس زیب تن کیے ویٹرز پیش کرتی ہیں اور پوری طرح سے طیارے والا ماحول بنایا گیا ہے۔منفرد نوعیت کے اس ریسٹورنٹ میں آکر صارفین نہ صرف جہاز میں بیٹھنے کا شوق پورا کرتے ہیں بلکہ لذیذ کھانوں کا لطف بھی اُٹھاتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved