بہادر چینی لڑکی چہرہ اور ہاتھ جل جانے کے باوجود اونچے اپارٹمنٹ سے نکلنےمیں کامیاب
  14  فروری‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

لیوزو(نیوز ڈیسک) چین کے شہر لیوزو کے اونچے اپارٹمنٹ میں اچانک آ گ بھڑک اٹھنے کے بعد جان بچانے کے لیے جان کی بازی لگانے والی 23سالہ فینگ لِن نے سب کو حیران کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق فینگ لِن کے اپارٹمنٹ میں اچانک آگ بھڑک

اٹھی۔جس کے بعد فینگ کو اپنی جان بچانے کے لیے صرف بیرونی کھڑکی ملی جہاں سے وہ نکل کر جان بچا سکتی تھی ۔فینگ ہمت دکھاتے ہوئے آگ کے شعلوں میں سے گزر کر اپنے اپارٹمنٹ کی بیرونی کھڑکی سے باہز نکل آئی اور جلے ہوئے ہاتھوں اور چہرے کے ساتھ والی کھڑکی سے جان بچانے میں کامیاب ہو گئی ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فینگ لِن نے بہادری کا مظاہر ہ کیا اور اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئی تاہم فینگ لِن کے چہرہ اور دونوں ہاتھ سیکنڈ ڈگری جلے ہیں ۔فینگ کو ریسکیو ذرائع نے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved