شارجہ میں کنکریٹ کے ٹرک میں چھپے 22 غیر قانونی افراد گرفتار
  14  فروری‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

شارجہ (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے محکمہ کسٹمز نے کنکریٹ کے ٹرک میں چھپے 22 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ شارجہ کسٹمز حکام کے مطابق انہیں اطلاعات ملیں تھیں کہ دو درجن سے زائد غیر قانونی افراد متحدہ عرب امارات

میں داخلے کی کوشش کر سکتے ہیں ۔جس کے بعد کسٹمز سکیورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جب ایک کنکریٹ کے کنٹینر کی سکیننگ کی تو اس میں حیران کن طور پر 22 غیر قانونی افراد اندر چھپے ہوئے کو دیکھا ۔ جس کو دیکھ کر سکیورٹی حکام کے ہوش اُڑ گئے ۔بارڈر کراسنگ کے ڈائریکٹر خاتم ال ملیحہ کے مطابق کنکریٹ کے کے ٹرک میں 22 افراد تھے جن میں سے 21 افراد ایشیائی اور 1 افریقی شامل تھے ۔ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغازکر دیا گیاہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved