سعودی باشندے نے ایک روز میں چار شادیاں کر لیں
  14  فروری‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

ریاض (نیٹ نیوز ) اسلام میں مردوں کو چار شادیوں کی مشروط اجازت دی ہے، تاہم اس شرعی رخصت پر عمل درآمد کی ایک منفرد عملی مثال سعودی عرب میں حال ہی دیکھنے میں آئی۔ عربیئن بزنس آن لائن ایڈیشن کے مطابق ایک سعودی شہری نے مراکش سے

تعلق رکھنے والی چار خواتین سے ایک ہی دن شادی کر لی۔اکٹھے چار شادیاں کرنے کے انوکھے واقعے پر لوگوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی اور ٹوئٹر پر شادی سے متعلق ہیش ٹیگ وائرل ہو کر ٹرینڈ بن گیا جس میں ہزاروں صارفین نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔کچھ ٹوئٹر صارفین نے سعودی شخص کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا تو بعض نے اسے احسن عمل قرار دیتے ہوئے خیر مقدم کیا۔ چند صارفین نے کہا کہ اسلامی تعلیمات مسلمان مرد کو بیک وقت چار شادیاں کرنے کی اجازت دیتی ہے اس لیے یہ کوئی غیر شرعی حرکت نہیں جو پریشان کن یا بگاڑ کا باعث ہو۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved