آسٹریلیا ، تیز رفتارکاردیوارتوڑتی ہوئی گھر میں جا گھسی
  12  مارچ‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں ۔آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک تیز رفتارگاڑی دیوار توڑتی

ہوئی گھرکے اندر جا گھسی۔یہ حادثہ کارڈرائیور کی غفلت کے سبب پیش آیا جو تقریباََ 80کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرائیونگ کر رہا تھا جس کے باعث گاڑی بے قابو ہوئی اور گھر میں جا گھسی جس میں گھر کے اندر موجود تمام افراد بالکل محفوظ رہے۔لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے کار ڈرائیورکور اپنی گاڑی کا نقصان اٹھانے کے ساتھ ساتھ گھر کا نقصان کرنے پر بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved