بر منگھم میں دنیا کے سب سے بڑے ڈاگ شوکا انعقاد
  12  مارچ‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بر طانو ی شہر برمنگھم میں دنیا کا سب سے بڑے ڈاگ شو جاری ہے، جس میں کتوں کے درمیان مختلف نوعیت کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔بر منگھم میں دنیا کے سب سے بڑے ڈاگ شوکا انعقاداس سالانہ شو میں مختلف ممالک سے تقریباً27 ہزارکتے

شریک ہیں جبکہ شو کے دوران ان کی خوراک کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔اس شو میں جمناسٹ کے علا وہ مختلف نسل کے کتوں کے مقابلہ حسن بھی جاری ہے جبکہ 4روز تک جاری رہنے والے ان مقابلوں کے بعد سب سے بہترین کتے کو بیسٹ ان شو کے خطاب اور ٹرافی سے نوازا جائے گا۔بر منگھم میں دنیا کے سب سے بڑے ڈاگ شوکا انعقادیاد رہے کہ دنیا کے اس سب سے بڑے ڈاگ شو کا آغا ز 1891 میں کیا گیا تھا اور گذشتہ127سالو ں سے ہر سال اس کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے ۔بر منگھم میں دنیا کے سب سے بڑے ڈاگ شوکا انعقادواضح رہے کہ8مارچ سے شروع ہونے والا یہ ڈاگ شو11 مارچ یعنی آج اپنے اختتام کو پہنچے گا جبکہ اس دوران تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد یہاں کا رخ کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved