وہ ریستوران جہاں کھانے کے بدلے کام کرنا پڑتا ہے
  12  مارچ‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

ٹوکیو(نیٹ نیوز) دنیا بھر میں ریستورانوں میں کھانا رقم کے عوض ہی ملتا ہے لیکن جاپان میں ایک ایسا ریستوران ہے جہاں کام کے عوض بھی کھانا مہیا کیا جاتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس ریستوران کا نام (Mirai Shokudo)ہے جو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں واقع ہے۔یہ سیکئی کوبایاشی نامی 33 سالہ خاتون نے

کھولا ہے اس میں آنیوالے گاہکوں کو بھی رقم کے عوض کھانا فراہم کیا جاتا ہے لیکن جس گاہک کے پاس رقم نہ ہو اس کیلئے ایک اور آپشن بھی رکھا گیا ہے۔ایسا گاہک اپنی پسند کا کھانا کھائے اور اس کے بعد صرف 50 منٹ تک ریستوران میں کام کرے اور چلا جائے۔ رپورٹ کے مطابق ریستوران میں ایسے گاہکوں سے جو کام کروائے جاتے ہیں ان میں برتن صاف کرنا، گاہکوں سے آرڈر لینا، میز صاف کرنا وغیرہ شامل ہیں۔سیکئی کوبایاشی کا کہنا ہے کہ میں کھانا بہت اچھا بناتی تھی، میرے آفس میں لوگ میرا بنایا کھانا بہت پسند کرتے تھے ، وہاں سے مجھے خیال آیا کہ مجھے اپنا ریستوران کھولنا چاہیے اس کیساتھ ہی مجھے یہ آئیڈیا بھی آیا کہ اس ریستوران میں کوئی ایسا آپشن بھی ہونا چاہیے جس کے ذریعے غریب لوگ بھی کھانا کھا سکیں، چنانچہ میں نے کام کے عوض بھی کھانا فراہم کرنا شروع کر دیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved