میلبرن میں بغیر انجن کے جہاز اُڑانے کے منفردمقابلے کا انعقاد
  13  مارچ‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آسڑیلیا میں بغیر انجن والے جہاز اُڑانے کے اپنی نوعیت کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیاجس میں لو گوں نے اپنی ذاتی انجینئر نگ کے شاہکار پیش کیے۔آسڑیلوی شہر میلبرن میں منعقدہ اس مقابلے میں کئی ٹیموں نے شرکت کی اوراُڑنے کیلئے

دلچسپ انداز میں تخلیق کردہ بغیر انجن کے جہازوں کا استعما ل کیا جو صر ف توازن کی بنیا د پر ہو اکے دباؤ سے اڑان بھر نے کی صلا حیت رکھتے تھے۔اس مقصد کیلئے دریائےYarra کے اوپرخصوصی طورپرچار میٹراونچا پلیٹ فارم تیار کیا گیاتھا جس سے چھلانگ لگاتے ہو ئے مختلف کاسٹیومز میں ملبوس شرکاء کواپنے منفرد جہازکیساتھ زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنا تھا۔اس موقع پرشرکاء دلچسپ و عجیب انداز کے کاسٹیومز پہنے منفرد جہازکیساتھ پائیر سے چھلانگ لگاتے نظر آئے ۔اپنی نوعیت کے اس دلچسپ مقابلے کو دیکھنے ملک کے مختلف شہروں سے ہزاروں تماشائی بھی دریاکنارے جمع نظر آئے جو اس منفر د چیریٹی فیسٹیول سے بیحد محظوظ ہوئے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved