کشتی میں بنا ’’ گھر ‘‘نیلامی کیلئے پیش
  14  مارچ‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

لاہور (نیوز ڈیسک ) غیر معمولی خصوصیات کا حامل گھر لینا کسے پسند نہیں ہوتا جہاں اردگرد کے حسین مناظر رہائشیوں کی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتے رہیں۔ اگر آپ بھی کسی ایسے ہی گھر کی تلاش میں ہیں تو یہ گھر آپ ہی کا منتظر ہے، امریکی ریاست

فلوریڈ ا میں پانی پر تیرتا گھر فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے ۔دریائے مناتے کے درمیان واقع اس گھر میں دو بیڈ روم ،دو باتھ روم اور ایک کچن سمیت تمام بنیادی سہولتیں میسر ہیں۔ 30 فٹ لمبا اور 60 فٹ چوڑا یہ گھر ایک کشتی پر بنایا گیا ہے جس کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved