مراکش کی 25 سالہ خوبصورت ترین خاکروب
  14  مارچ‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مراکش کے دارالحکومت رباط میں جھاڑو لگانے والی 25 سالہ ثناء معطاط نے خوبصورت ترین خاکروب کا اعزاز کا مقابلہ جیت لیا۔خاتون خاکروب ثناء معطاط کو سڑکوں کی صفائی اور کچرا جمع کرنے جیسا محنت طلب کام اور گھریلوں ذمہ داریوں کا بار کبھی بھی اپنے ظاہری جمال اور جلد کی خوب صورتی پر توجہ دینے سے نہ روک سکا۔زندگی کے دشوار حالات کے باوجود

وہ مراکش میں 2018ء کیلئے خوب صورت ترین خاتون خاکروب کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔کچھ عرصہ قبل اس اعزاز کا تاج سر پر سجانے کے بعد ثناء کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر وائرل ہوئیں جس میں وہ خاکروبوں کی سرکاری وردی میں ملبوس تھیں۔مراکش کی 25 سالہ خوبصورت ترین خاکروب بعض لوگ تو یہ یقین کرنے پر ہی تیار نہیں کہ جادوئی مسکراہٹ رکھنے والی پررکشش لڑکی ایک خاکروب ہے۔تاہم ثناء جو 2 بچوں کی ماں بھی ہے، اپنے پیشے پر فخرمحسوس کرتی ہے اور اس نے اپنا پیشہ تبدیل کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved