صادق آباد کی دلیر خاتون نے شوہر کی وفات کے بعد بھی ہمت نہ ہاری۔۔ ایسا روزگار اپنا لیا کہ دوسروں کیلئے مثال بن گئیں۔۔ وہ کیا کام کرتی ہیں ؟ جا
  15  اپریل‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)زندگی کے کسی بھی شعبے میں خواتین مردوں سے کم نہیں ہیں ۔اور یہی وجہ ہے کہ اب خواتین بھی ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی نظر آتی ہیں۔ایسی ہی ایک مثال ہمیں صادق آباد کی روبینہ نامی خاتون کی محنت سے ملتی ہے۔صادق آباد کی خاتون نے اپنے شوہر کی وفات کے بعد ہمت نہ ہاری۔اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوانے کے لیے خود میدان میں اتر آئی۔صادق آباد کی روبینہ نامی خاتون دو سال سے رکشہ چلا کر نہ صرف اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہیں۔بلکہ اپنے بچوں کو

اعلی تعلیم بھی دلوا رہی ہیں۔روبینہ بی بی چاہتی ہیں کہ ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی اعلی تعلیم حاصل کریں۔روبینہ بی بی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنے رکشے پر خود سکول لے کر جاتی ہیں اور اپنے ہمسایوں کے بچوں کو بھی اپنے رکشے پر لے کر جای ہیں۔اور انہوں نے اس رکشے کو اپنے لئے رزق کا ذریعہ بنالیا ہے۔روبینہ بی بی کا مزید کہنا ہے کہ اگر انہیں بچوں کے سرکاری سکول میں آیا کی ملازمت مل جائے تو وہ ان کے بچوں کے مستقبل کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
25%


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved