چین میں8ویں سالانہ بین الاقوامی ٹِی کلچر فیسٹیول
  16  اپریل‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین میں8ویں سالانہ بین الاقوامی ٹِی کلچر فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں دنیا بھر سے بہترین اقسام کی چائے فیسٹیول کا حصہ بنائی گئی ہے۔چائے تیار کرنے کے ماہر شیفس سے لے کر بہترین جڑی بوٹی کے ا نتخاب کے ماہرین

بھی فیسٹیول میں شریک ہوئے اور سب سے قیمتی اور نایاب چائے سمیت انسانی صحت کے لئے فائدے مند چائے اور وزن گھٹانے میں کارآمد سبز چائے اور جنجر چائے کی تفصیلات بتاتے دکھائی دئیے ۔ماہرین کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد کینیا کی چائے کی بہترین کوالٹی کو سراہا گیا جبکہ دنیا بھر سے لائی گئیں چائے کو بھی صارفین کی پسند کے مطابق جانچا گیا ۔فیسٹیول میں درجنوں اقسام کی چائے تیا ر کرنے کے مختلف مقابلوں کا انعقاد ہوا اورنوجوان مختصر ترین وقت میں سب سے بہترین اور مزیدار چائے بنانے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved