لائیو ٹی وی شو میں میزبان کی مہمان کے ہاتھوں پٹائی
  16  اپریل‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مصر کے ایک ٹی وی شو کی لائیو ٹرانسمیشن میں خاتون نے ٹی وی شو کے میزبان کی پٹائی کر دی،صورت حال کے پیش نظر پولیس کو مدد کےلئے بلانا پڑا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔مصر کے ٹی وی پروگرام کے دوران مہمان

کی میزبان کے ساتھ تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور مہمان خاتون نے میزبان کے سوال اٹھانے پر اتنا سخت رد عمل دیا کہ اس کو مارنے کیلئے لپکی اور میزبان کی درگد بنا دی۔صورت حال جب قابو سے باہر ہو گئی تو میزبان کو لائیو ٹرانسمیشن بند کرناپڑی اور مدد کیلئے پولیس کا طلب کر لیا جس نے آکر صورت حال کو کنٹرول کیا۔ٹی وی شو کے میزبان کی مہمان کے ہاتھوں درگد کی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved