شادی کے دوران دلہا دلہن کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، اچانک ایک ایسا شرمناک واقعہ پیش آگیا کہ دلہن سمیت ہر ایک نے مار مار کر اس کا بھرکس نکال دیا
  16  اپریل‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کی رسموں کو بڑوں کی روایت سمجھ کر اور معاشرے میں ناک اونچی رکھنے کا ذریعہ سمجھ کر ان کی اندھا دھند تقلید کی جاتی ہے ۔ لیکن ایسی رسموں کے بسا اوقات ایسے مضمرات سامنے آجاتے ہیں کہ ناک اونچی ہونے کی بجائے عزت خاک میں مل جاتی ہے ۔ لاہور کے علاقہ میں دودھ پلائی رسم کے دوران شادی والا گھر میدان جنگ بن گیا ، دلہن والوں نے دلہے سمیت باراتیوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے

کپڑے بھی پھاڑ ڈالے ۔ بتایا گیا ہے کہ حبیب آباد کے رہائشی ندیم کی بارات سندر کے علاقے میں آئی جہاں دودھ پلائی رسم کے دوران دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق دلہن والے دو ہزار روپے لینےجبکہ دلہا والے ایک ہزار روپے دینے پر بضد تھے کہ اسی دوران بات مذاق سے بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جا پہنچی ۔ لڑکی والوں نے دلہا ندیم سمیت دیگر باراتیوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے کپڑے بھی پھاڑ ڈالے ۔ اس ساری صورتحال میں دلہن بھی پیش پیش رہی اور اس نے بھی باراتیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کا ہاتھ زخمی ہو گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
36%
ٹھیک ہے
11%
کوئی رائے نہیں
5%
پسند ںہیں آئی
48%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved