امریکہ میں دوسروں والا ہرن
  16  مئی‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد(نیٹ نیوز) امریکی جنگل میں مشروم تلاش کرنے والوں نے ایک اور اہم شے دریافت کرلی جو انسان کی جدید تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے ۔ انہوں نے ہرن کا ایک ایسا بچہ کھوج نکالا جس کے دو مکمل سر تھےماہرین نے اسے ایک

نایاب دریافت قرار دیا ہے اوراسے ایک کے بجائے دو ایسے ہرن قرار دیا ہے جو سفید دم والے ہرنوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے سر مکمل طور پر جڑے ہیں جس کی سائنسی تفصیلات امریکن مڈلینڈ نیچرلسٹ میں شائع ہوئی ہیں۔ہرن پر تحقیق کرنے والے ڈاکٹر لو کورنیسیلی نے بتایا یہ ہرن ماں کے پیٹ میں اپنی مدت مکمل کرکے دنیا میں آئے ہیں۔ ایکسرے اور ایم آر آئی سے معلوم ہوا ہے کہ دو الگ الگ گردنیں ریڑھ کی ہڈی میں جاکر باہم پیوست ہوگئی ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق ہرن کے جسم پر بال نارمل ہیں، اس میں دو تلیاں ہیں اور آنتوں کے راستے بھی دو ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان کی ماں نے انہیں بچانے اور پالنے کی بھرپور کوشش کی ہوگی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved