ناخن کترنے والوں کیلئے ’دانت‘ تیار
  17  مئی‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپنے ناخنوں کو دانتوں میں کترنے والے افراد کے لیے نیل آرٹ کے ماہر کاریگروں نے دانت کی شکل والے ناخن ڈیزائن کرلیے ۔مصنوعی ناخنوں کے نت نئے ڈیزائن صارفین میں مقبولیت حاصل کرتے رہے ہیں لیکن ’دانت‘ کی شکل کے

ناخن نے سوشل میڈیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔روس سے تعلق رکھنے والے نیل آرٹ کے ماہر کاریگر کو دانت والے ناخن تیار کرنے کا خیال اس وقت آیا جب اپنی ایک دوست کو دانتوں میں ناخن چبانے کی عادت میں گرفتار پایا۔ اپنی دوست کو اس عادت سے چھٹکارا دلانے کے لیے انہوں نے دانت ہی کی شکل کے مصنوعی ناخن ڈیزائن کر دیئے۔ کیے اور انسٹا گرام پر اس ڈیزائن سے متعلق رائے پوچھی جسے اکثریت نے عجیب و غریب قرار دیا۔فیشن انڈسٹری میں نیل آرٹ کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved