عرب ملک میں ایک سڑکوں پر بھیک مانگنے والی ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی، پولیس نے تحقیقات کیں تو اس کے اکائونٹ میں کتنی رقم موجود پائی گئی، آپ
  20  مئی‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ملک لبنان کی ایک پیشہ ور بھکاری خاتون کی موت کے بعد اس کے شناختی کارڈ سے بینک کائونٹ کی تحقیقات کرنے پر پولیس اہلکاروں کے بھی ہوش ٹھکانے آگئے ۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرب ملک لبنا ن میں فاطمہ عثمان نامی ایک خاتون مردہ حالت میں پائی گئی ۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں لگ بھگ ہر کوئی اس خاتون سے واقف تھا ۔ یہ شاہراہوں کے کنار ے آکر خاموشی سے بیٹھی رہتی تھی ۔

اورلوگ حتیٰ المقدور اس کی مدد کر دیا کرتے تھے ۔ تاہم گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت واقع ہو گئی ۔ پولیس نے خاتون کے شناختی کارڈ کی جانچ پڑتال کی تومعلو م ہوا کہ اس کا ایک بینک اکائونٹ موجود تھا جس میں (پاکستانی ) دس کروڑ روپے کے برابر رقم موجود تھی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved