26ہزار افراد کا کنگ فو کا شاندار مظاہرہ
  13  جون‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین میں روایتی شاؤلین مارشل آرٹ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے پرفارم کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہینان کے شہر زینگژو میں ملک بھر

سے 26 ہزار کنگ فو کے ماہر شاگردوں نے حصہ لیا اور اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کر کے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کر دیا۔منفرد نوعیت کے اس شاؤلین آرٹ شو میں کنگ فو کے ماہر کھلاڑیوں نے نہ صرف حیرت انگیز کرتب دکھائے بلکہ کنگ فو کی تبدیل ہوتی ایسی دلچسپ فارمیشنز پیش کیں کہ شائقین بھی حیران رہ گئے اور کرتب بازوں کی مہارت اور ٹیم ورک کی خوب داد دی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved