چین میں خواتین کی سالانہ ڈریگن بوٹ ریس کے دلچسپ مقابلے
  14  جون‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

بیجنگ (نیٹ نیوز)چین میں سالانہ ڈریگن بوٹ ریس کے دلچسپ مقابلے ہوئے جن میں درجنوں خواتین نے بھرپورشرکت کی اور کشتیاں چلاتے ہوئے خوب ریس لگائی۔ٹورنامنٹ میں چین و مختلف ممالک کی خواتین کھلاڑیوں کی چار ٹیموں نے

حصہ لیا اور کشتیوں کی ریس لگائی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس تین روزہ مقابلے کے آخری روز کھلاڑیوں نے کشتیوں کی ریس لگاتے ہوئے نہ صرف سو،دو سو، اور پانچ سو میٹر کا مقررہ فاصلہ طے کیا بلکہ اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی خوب کیا۔اس سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعدادموجود تھی جنہوں نے نا صرف اس ایونٹ کو انجوائے کیا بلکہ خواتین کھلاڑیوں کی مہارت کی خوب داد دی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved