346افراد ہر مشتمل یوکرائنی خاندان گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹائٹل کا خواہشمند
  12  جولائی  2018     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد(نیو زڈیسک) یوکرائن میں ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا خاندان دنیا کا سب سے بڑا خاندان ہے اور اس نے اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کیلئے بھی درخواست دے دی ہے۔پویل سیمینیوک نامی 87 سالہ شخص کا کہنا ہے کہ ابھی دو ہفتے قبل ہی ان کے

خاندان میں ایک اور ننھے منے فرد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان کے خاندان کے افراد کی تعداد 346 ہوگئی ہے۔ سیمینیوک کا خاندان جنوبی یوکر ائن کے اوڈیسا اوبلاسٹ خطے کے ڈوبروسلیو گاؤں میں رہائش پذیر ہے۔ پویل کے خاندان میں اس کے بچوں کی تعداد 13، پوتے پوتیوں یا نواسے نواسیوں کی تعداد 127، پڑپوتوں اور پڑپوتیوں کی تعداد 203 ہیں اور پڑپوتوں کے تین بچے بھی خاندان میں شامل ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved