ریستوران جہاں کھانا کھانے پر مفت کتاب کا تحفہ دیا جاتا ہے
  12  جولائی  2018     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکا میں ٹریولر فوڈ اینڈ بکس ریستوران 1970 سے قائم ہے اور یہاں ہر کھانے والے گاہک کو ایک کتاب بلامعاوضہ تحفے میں دی جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں آنے والے افراد بھی کتب بینی کے شوقین ہوتے ہیں اور اب تک یہاں سے 25 لاکھ کتابوں کا تحفہ دیا جا چکا ہے۔1993 میں اگرچہ اس ریستوران کے مالکان بدل گئے لیکن مفت کتاب کا تحفہ دینے کی روایت جاری رہی اور اسے مزید

بہتر بنایا گیا ہے۔ لائبریری سے کتابیں لانے کےلیے ان کے پاس ایک 16 فٹ طویل کنٹینر بھی موجود ہے۔ریستوران کے مالک نے بتایا ’ہم ایک ہفتے میں ایک سے دو ہزار کتابیں دیتے ہیں اور ایک شخص تین کتابیں بھی لے جاسکتا ہے۔ یہ کتابیں ہم لائبریری کے پرانے اسٹاک سے حاصل کرتے ہیں لیکن سب سے زیادہ تعداد خود گاہکوں کی ہے جو کتابیں لا کر ہمارے پاس چھوڑ جاتے ہیں۔ اب یہ حال ہے کہ روزانہ ہمیں کتابوں کے عطیات موصول ہوتے ہیں۔‘اس وقت ہوٹل کے اندر 10 ہزار کتابیں موجود ہیں اور بسا اوقات ہفتے میں 4 مرتبہ لائبریری سے کتابیں یہاں آتی ہیں۔ یہ ریستوران ایک ایسی جگہ واقع ہے جہاں بہت کم آبادی رہتی ہے۔ریستوران کی دیواروں پر بہت سے مشہور مصنفین کی آٹو گراف شدہ تصاویر بھی موجود ہیں۔ ٹریولر ریستوران صبح سات بجے کھل جاتا ہے اور رات کو آٹھ بجے تک یہاں لوگ آتے رہتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved