دنیا کا سب سے پست قامت بس ڈرائیور
  10  اگست‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد(نیو زڈیسک) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈنے سابق عراقی باشندے کو دنیا کے پست قامت ترین بس ڈرائیور کا اعزاز دے دیا، فرینک فائق ہاشم کا قد صرف 4 فٹ 5.6 انچ ہے اور وہ ڈبل ڈیکر بس چلاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 55 سالہ فرینک فائق ہاشم کو گنیز بک

آف ورلڈ ریکارڈ نے پست قامت ترین بس ڈرائیور کا سرٹیفکیٹ دے دیا، فرینک بیس سال قبل عراق سے برطانیہ منتقل ہوئے تھے اور وہ ڈیڑھ سال سے برطانیہ کے شہر چیچسٹر میں ڈبل ڈیکر بس چلا رہے ہیں ۔سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ میں دوسروں کے لئے مثال بنوں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ کبھی مایوس نہ ہوں اور دوسروں کو ان کے عزائم پورے کرنے میں مدد کریں۔واضح رہے کہ فرینک فائق ہاشم کو پیدائشی طور پر achondroplasia نامی بیماری لاحق ہے جو بونے پن کی ایک عام قسم ہے ، یہ ہڈیوں کی افزائش سے متعلق بیماری ہے ، اس میں اوپری دھڑ نارمل جبکہ ہاتھ اور پیر چھوٹے رہ جاتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved